حکومت اشیائے ضروریہ کی سستےداموں فراہمی کویقینی بنانے کے ہرممکن اقدام اٹھارہی ہے،اسسٹنٹ کمشنر

13

 

نارووال، 27 جنوری(اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنرذوہیب احمدانجم نے کہاکہ حکومت شہریوں کوروزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی سستےداموں فراہمی کویقینی بنانے کے ہرممکن اقدام اٹھارہی ہے جس کامقصدلوگوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف کوفراہم کرنا ہے، روزانہ کی بنیاد پرمنڈیوں سمیت مارکٹیس اور بازاروں کاوزٹ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہون نے ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹس کےہفتہ واراجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پرائسزکے حوالے سےروزانہ کی بنیاد پرہونے والی کاروائیوں کاجائزہ لیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنرذوہیب احمدانجم نے پرائس مجسٹریٹس کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خوش اخلاقی کوطرہ امتیازبناتے ہوئے کاروائیاں کی جائیں اس دوران بدتہذیبی کےعنصرکاقلع قمع کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کی ریونیو حدود میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کریں، ناجائز منافع خور کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔

ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یکم جنوری سے26جنوری تک ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سےمجموعی طورپر25ہزار286انسپیکشنزکی گئی جن میں1ہزار455دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر 36لاکھ9ہزارپانچ سوروپےجرمانہ کیاگیاجبکہ50مقدمات درج کیے گئے اور 699دوکانداروں کوپابندسلاسل کیاگیا، اوراس طرح ضلع نارووال ریکنگ کے لحاظ سےانسپکیشنزکے اعتبارسےچوتھے،جرمانے کی مدمیں تیسرے،مقدمات کےاعتبارسےچوتھےجبکہ گرفتاریوں کےاعتبارسےدوسرےنمبرپررہا-

اجلاس میں  اسسٹنٹ کمشنرظفروال، ڈاکٹر ارشد وٹواوراسسٹنٹ شیزہ رحمان بھی موجود تھے۔