حکومت پاکستان اور جرمنی کےدوران 28 ملین یورو کے دو فریم ورک معاہدوں پر دستخط

19

اسلام آباد۔12جنوری  (اے پی پی):حکومت پاکستان اور جرمنی نے 28 ملین یورو کے دو فریم ورک معاہدوں پر دستخط کئے  ہیں جن میں پاکستان کی سماجی اقتصادی بہتری اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔جمعرات کو وزارت اقتصای امور سے  جاری بیان کے مطابق پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے جرمن حکومت اور وزارت اقتصادی امور کی نمائندگی کرتے ہوئے  سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیازنے توانائی اور گورننس کے شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کئے۔ جرمن اداروں کے ایف ڈبلیو اور جی آئی زیڈ کے حکام نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔جرمنی فریم ورک ایگریمنٹ، ٹیکنیکل کوآپریشن ایگریمنٹ 2021 کے تحت جی آئی زیڈ کے ذریعے 23 ملین یورو کی گرانٹ فنانسنگ فراہم کرے گا۔ اس فریم ورک معاہدے کے تحت تین منصوبوںیعنی “شر کتی مقامی گورننس”، “عمارات کی تعمیر میں توانائی کی بچت کو فروغ دینے کے لئے تعمیراتی منتقلی اور  موسمیاتی موافقت اور لچک کی مالی اعانت کی جائے گی ۔ 10 ملین یورو کی مجموعی فنانسنگ کے ساتھ شراکتی لوکل گورننس پروجیکٹ، مقامی ضروریات اور ترجیحات کو پورا کرنے کے لئے کے پی اور پنجاب میں مقامی حکام کی خدمات کی فراہمی کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا جبکہ عمارتوں میں توانائی کی بچت کو فروغ دینے کے لئے 3 ملین یورو کی بلڈنگ ٹرانزیشن کے دیگر منصوبے کا مجموعی مقصد یہ ہے کہ انوینٹریز اور پائلٹ ڈیموسٹریشن ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی، قانونی اور ریگولیٹری مداخلتوں کے ذریعے منتقلی ماڈل کی تعمیر کے ذریعے توانائی کی بچت کو فروغ د یا جائے۔ موسمیاتی موافقت اور لچک کو مضبوط بنایا جائے اور مجموعی طور پر10 ملین یورو کی فراہمی کا عزم ، موسمیاتی تبدیلی کے موافقت اور موسمیاتی خطرے کی مینجمنٹ کے لئے تمام شرائط کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔   اس کے ساتھ ساتھ ایک اور فریم ورک معاہدہ یعنی مالی تعاون کا معاہدہ 2020 مالیت کی 5 ملین یورو کی گرانٹ پر بھی دستخط کئے گئے۔ یہ فریم ورک معاہدہ “صحت کے شعبے میں خواتین کے لئے خود روزگار” کے عنوان سے صرف ایک پراجیکٹ پر مشتمل ہو گا جس پرکے ایف ڈبلیو کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ ملازمتوں اور آمدنی کے مواقع پیدا کرنے اور محفوظ کرنے کے لئے حالات کو فعال کرنے میں مدد کرے گا جو بین الاقوامی ماحولیاتی اور سماجی معیارات کو پورا کرنے اور جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے میں مزید معاون ہوں گے۔ سیکرٹری وزارت اقتصادی امور کاظم نیازنے تعاون پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں جرمن فیڈریشن کی حکومت کے اہم کردار کو سراہا۔جرمنی کے سفیر مسٹر الفریڈ گراناس نے اس موقع پر کہا کہ جرمنی کی طرف سے موسمیاتی موافقت، معاشی بااختیاری اور گورننس کے شعبوں میں فراہم کی جانے والی فنڈنگ نہ صرف شعبہ جاتی بہتری میں مدد دے گی بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کے ذریعے استفادہ کرنے والوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی مدد گار ہوگی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون 60 سال سے زائد پرانا ہے جس کے دوران جرمنی پاکستان کو سماجی و اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے لئے مسلسل مدد فراہم کرتا رہا ہے۔