ملتان11جنوری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ضلعی محکموں کو رواں مالی میں سکیموں کی تکمیل کا الٹی میٹم بھی دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ترقیاتی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ڈرگ رہیبلیٹیشن سنٹر،میوزیم،پناہ گاہ منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ سٹریٹ لائٹس،سیوریج اور صاف پانی کے منصوبوں کو ترجیح بنایا جائے۔طاہر وٹو نے بتایا کہ ناقص مٹیریل کے استعمال پر ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔