رینالہ خورد؛الخدمت ویلفیئر کونسل کیجانب  سے  سیلاب متاثرین کےلیے اشیاء ضرروت زندگی روانہ کردیے گیے

17

رینالہ خورد،02جنوری(اےپی پی): الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد نے سال نو کے موقع پر سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے موسم سرما کی اشیاء جن میں رضائیاں ، بسترے ،تکیے ،چادریں ،کمبل ، مرد و خواتین کے گرم کپڑے ، جوتے، جیکٹس، جرسیاں سوئٹزر ، بچوں، بچیوں کے کپڑے ، بند جوتے ، جرسیاں،  دستانے،  جوگرز ، بےبی شوز ودیگر اشیا شامل ہیں کو الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اوکاڑہ کے سپرد کردیا ہے۔

اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی تحصیل رینالہ خورد  رائے عتیق الرحمان کھرل تھے جبکہ سید ندیم جعفری ذریاب ندیم ، سجاد فریدی ، آصف جمیل ، نوید زمان عبدالمالک ، شریک تھے۔

مہمان خصوصی رائے عتیق الرحمان کھرل نے خطاب کرتے ہوئے الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور سسکتی انسانیت کے لئے ہر ممکن امداد جاری رکھنے کا عزم کیااور کہاکہ پہلے کی طرح اس سامان کو بھی شفاف انداز میں تقسیم کیا جاے گا۔

سید ندیم جعفری نے  بتایا کہ 33 سال سے دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے،  ملک میں جب بھی قدرتی آفات آئیں،ہماری تنظیم ہر ممکن اقدامات کرتی ہے ۔