رینالہ خورد: سابقہ رنجش مخالف نے ساتھی سےملکر فائرنگ کرکے پچاس سالہ شخص کو قتل کردیا

21

رینالہ خورد11جنوری(اے پی پی) رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 23ٹوایل کے رہائشی علیامسیح اوراسامہ کے درمیان کچھ عرصہ قبل معمولی بات پرجھگڑاہوگیاتھا۔ جھگڑے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان رنجش چل رہی تھی۔ آج علیامسیح اپنے گھر کے باہر کھڑاتھاکہ اسامہ نے طیش میں اکرآتشیں اسلحہ کے ساتھ فائرنگ کرکے اسے شدیدزخمی کردیا۔ شدیدزخمی حالت میں علیاکو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال رینالہ خورد  ریفر کردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا ۔ تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ڈی ایچ کیاہسپتال منتقل کرکے تفتیش کاآغاز کردیاہے۔