مری ، 07 جنوری (اے پی پی ): جی پی او چوک مری میں ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سانحہ مری کے متاثرین و مرحومین کی یاد میں ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی ، ڈی پی او، اے ڈی سی ، اسسٹنٹ کمشنر موجود تھے۔
گزشتہ سال 7 جنوری کو سانحہ مری پیش آیا تھا جس میں22 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا جو بہت افسوس ناک واقع تھا، سانحہ مری کے پیش نظر اس بار مری انتظامیہ ہائی الرٹ ہو چکی ہے۔