سکھر،02جنوری(اے پی پی): ایکسائز پولیس روہڑی سرکل کی بڑی کامیاب کارروائی سو کلو گرام منشیات پکڑلی۔ ایکسائز پولیس روہڑی سرکل کے انسپیکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران ایک آئل ٹینکر نمبر C-9176 کے خفیہ خانوں سے 100 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے دو ملزمان اکبر حسین ولد سردار اکبر آفریدی اور سراج الدین ولد نواب گل آفریدی کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 1 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایات پر روہڑی سرکل کے انسپکٹر قمرالدین سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔











