سکھر،31جنوری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے انٹر ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، اختتامی تقریب میں مہمان خاص مشہور بزنس مین مکیش کمار، محمد کاشف سوریہ، پرکاش بندھانی، وجے بندھانی اور طارق سومرو تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مکیش کمار نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا جنہوں نے سکھر میں ایسا شاندار ہاکی اسٹیڈیم بنوایا اور کہا انشاءاللہ یہاں سے سیکھنے والے نوجوان ملک کا نام روشن کریں گے اورایسے ایونٹس سے نوجوان دیگر بری محفلوں سے بچ جائیں گے ۔
ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا، روز دو میچز کھیلے گئے، فائنل میچ کا معرکہ مہران ہاکی کلب نے 3-0 سے جیت لیا قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عارف محمود نے آنے والے مہمانوں کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک پیش کی۔