سکھر،24جنوری (اے پی پی ) احتساب نے پیپلز پارٹی کے رہنما کی مستقل ضمانت منظور کر لی۔ منگل کو پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما صوبائی مشیر برائے جیل خانہ جات سندھ میر اعجاز حسین جکھرانی دو ریفرنسز میں احتساب عدالت ( نمبر تھری) سکھر میں پیش ہوئے۔ عدالت کے جج سید ناصر الدین شاہ نے ریفرنسز کی سماعت کی۔ وئلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نیب میر اعجاز جکھرانی کی مستقل بنیادوں پر ضمانت منظور کر لی اور نیب کو کہا کہ آپ لوگ اپنی انکوائری بے شک جاری رکھیں تاہم عدالت اس ہو بے قصور سمجھتے ہوئے ان کی مستقل ضمانت منظور کرتی ہے۔ نیب اعجاز جکھرانی کے خلاف محکمہ ایجوکیشن ورکس میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کر رہی ہے۔ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔