سیالکوٹ،14جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری نئی نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کوپولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 16 تا 20 جنوری تک جاری رہے گی جس دوران سیالکوٹ کے 7 لاکھ 67 ہزار سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ، اس مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے ۔