میرپورخاص، 27 جنوری(اے پی پی): سی آئی اے پولیس کی اہم کاروائی، پولیس مقابلہ میں ملزمان رہزن/ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار،ملزمان کا تعلق ضلع سانگھڑ کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ گرفتار ملزم علی گل رند بلوچ کا ضلع سانگھڑ میں متعدد کیسوں میں چالان ہے، ملزم کے ہمراہ اسکا ساتھی فدا حسین رند بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ سمیت، چوری شدہ موٹر سائیکل اور متعدد چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق ایس آئی عنایت علی زرداری انچارج سی آئی اے ہمراہ ٹیم نے ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل ملزمان نے فائرنگ کر کے بھاگنے کی کوشش البتہ پولیس نے پیچھا کرتے ہوئے دو ملزمان کو گاما اسٹیڈیم کے عقب سے شدید مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا لیکن ایک ملزم بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے کے ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق ملزمان نے مورخہ 14.01.2023 کو جان محمد پٹھان نامی شخص سے نزد بھٹائی اسپتال سے اسلحہ کے زور پر کیش چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان نے 23.01.2023 کو عبد القیوم قریشی سے موبایل فون اور کیش چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان نے 23.01.2023 کو رونق کمار سے نزد برگڑی اسکول کیش اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان نے 12.01.2023 کو کامران ملک سے نزد لال بلڈنگ سے کیش چھین کر فرار ہو گئے تھے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی میرپورخاص نے ایس آئی ہدایت اللہ ناریجو اور ٹیم میں شامل دیگر کو شاباشی دی۔ تفتیش میں مزید پیش رفت جاری ہے۔