شہر کی 8 یونین کونسلز میں صفائی کا نظام سیالکوٹ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے سپرد کر دیا گیا

25

سیالکوٹ،21 جنوری(اے پی پی): کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید نےسیالکوٹ کے علاقہ اگوکی میں ضلع کونسل کی 8یونین کونسلوں میں صفائی کا نظام سالڈو یسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر  کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں آج سے ضلع کونسل کی 8اربن یونین کونسلوں اگوکی، ہرڑ، عدالت گڑھا، اشٹاپ گڑھا، برتھ، بوتھ، بونکن اور گوہدپور میں صفائی کا نظام سالڈ ویسٹ کمپنی کے سپرد کرنے کا مقصد دیہی علاقوں میں شہری علاقوں کے برابر صفائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایسی ایجنسی ہے جس کے پاس اس مقصد کے لئے بہترین وسائل اور تجربہ موجود ہے جس سے استفادہ کیا جائے گا۔