نارووال، 13 جنوری( اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمدخالدکی زیرصدارت پرائس مجسٹریٹس کااجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پرائسزکے حوالے سےروزانہ کی بنیاد پرہونے والی کاروائیوں کاجائزہ لیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدخالد نے اس موقع پر کہاکہ پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کی ریونیو حدود میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کریں،ناجائز منافع خور کسی رعائیت کے مستحق نہیں،صارفین کے حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے،اس سلسلہ میں پرائس مجسٹریٹس اپنا موئژکردار ادا کریں۔اسسٹنٹ کمشنرزشیزہ رحمان،ڈاکٹرارشدوٹو،ڈی او انڈسٹریزذیشان کے علاوہ دیگرپرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔
ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے اجلاس میں اے ڈی سی آر نارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یکم جنوری سے12جنوری تک ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سےمجموعی طورپر12ہزار120 انسپیکشنزکی گئی جن میں 723 دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر13لاکھ63ہزار500روپے جرمانہ کیاگیاجبکہ 19مقدمات درج کئے گئے اور 300 دوکانداروں کوپابندسلاسل کیاگیااورضلع نارووال ریکنگ کے لحاظ سےانسپکیشنزکے اعتبارسے پانچویں، جرمانے کی مدمیں چھٹے،مقدمات کےاعتبارسےپانچویں جبکہ گرفتاریوں کےاعتبارسےپہلےنمبرپررہا۔