عارفوالا شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 20 سالہ نوجوان جھلس کر جاں بحق ہوگیا

21

 عارفوالا ،7 جنوری (اے پی پی )؛عارفوالا مرلے چوک کے نزدیک نجی پٹرول پمپ کے عقب میں شارٹ سرکٹ  کے باعث آگ لگنے سے جھونپٹری میں لیٹے 20 سالہ امیر احمد جھلس کر شدید مضروب ہوگئے اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے  سے پہلے ہی وہ زندگی کی بازی ہار گیا ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا پہنچا دی   ۔تھانہ قبولہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔