عارف والا؛شہید کانسٹیبل شاہد سعید کی تدفین  پولیس اعزاز کیساتھ آبائی گاؤں قبولہ میں دی گئی

19

عارف والا، 17 جنوری (اے پی پی ): فرض کی ادائیگی میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شاہد سعید کی تدفین  پولیس اعزاز کیساتھ آبائی گاؤں قبولہ میں دی گئی ہے ۔ پولیس کے چاقو چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی  جبکہ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

نماز جنازہ  میں ڈی پی او پاکپتن سید توصیف حیدر شاہ، ایس پی انوسٹی گیشن پاکپتن فدا حسین، ڈی ایس پی سرکل عارفوالا حافظ خضر زمان، پٹرولیم کمپنی کے ڈائریکٹر چوہدری طاہر اقبال جٹ، ضلع بھر کے تھانوں کے ایس، ایچ اوز، افسران ،پولیس کے جوانوں سمیت انجمن تاجران قبولہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی او پاکپتن سید توصیف حیدر کی جانب سے شہید کے خاندان کے لئے پیکج کا اعلان بھی کیا  گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کا فرض شناس اہلکار شاہد سعید گذشتہ روز تھانہ بازار عارفوالا میں دوران ڈیوٹی دو گروپوں میں لڑائی ختم کرواتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہو گیا تھا۔