فیصل آباد،28جنوری(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایات پرپنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے169دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 22ہزارلیٹر سے زائد دودھ کو موبائل ٹیسٹنگ لیب سے چیک کیا اورغیر معیاری دودھ کی ترسیل کرنے والی34 گاڑیوں کی طرف سے غیر معیاری دودھ کی ترسیل کی وجہ سے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن 13 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے85000 جرمانہ عائد اور 1000 لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔