قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا ملتان میں اجلاس ،مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویزپرغور

9

ملتان۔11جنوری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویزنے ملتان ڈویژن میں ریلوے مسافروں کو بہترین اورزیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیاکرنے کے لئے مختلف تجاویز پرغورکیا۔کمیٹی کا41واں اجلاس بدھ کے روز ڈی ایس آفس ملتان میں چیئرمین محمد معین وٹوکی صدارت میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی نے 16نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجس میں ریلوے کی بہتری کے حوالے سے مختلف امور زیرغورآئے ۔اجلاس میں گزشتہ میٹنگ کے نکات کی منظوری بھی دی گئی اورگزشتہ اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات پرعملدرآمدمیں ہونے والی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ڈی ایس ریلوے ملتان حمادحسن مرزا نے آمدن میں اضافہ کے حوالے سے مختلف تجاویزپیش کیں اوراراکین کو ملتان ڈویژن میں ریلوے کی اراضی پرتجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس میں 2017ءسے جون 2022ءتک ملتان ڈویژن میں ریلوے کی اراضی سے ہونے والی سالانہ آمدن کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔