مردان، 22جنوری (اےپی پی):ترجمان ایکسائز پولیس کے مطابق تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے سوات موٹروے پر کاروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ آزاد کشمیر کے رہائشی ملزم کامران کے قبضے سے ہیروئین اور آئیس کے 83 عدد کیپسولز برآمد کرلئے گئے۔ ملزم منشیات کے کیپسولز سوات سے اسلام آباد ائرپورٹ کے ذریعے قطر سمگل کررہا تھا۔
ترجمان ایکسائز پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے پیچھے منظم گروہ سوات، صوابی، مردان اور چارسدہ سے کام کررہا ہے۔ گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف موثر چھاپے مارے گئے ہیں اور یہ سلسلہ انکی گرفتاری تک جاری رہے گا۔