مری اور گلیات میں برفباری تھم گئی، ریسکیو سرگرمیاں جاری

37

مری،21جنوری(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برفباری تھم چکی ہے، جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، تمام اہم شاہراہوں سے برفباری ہٹانے کیلئے مشینری الرٹ ہے۔ کیمیکل نمک کا چھڑکاؤ کے لئے نمک سے بھری گاڑیاں تیار ہیں۔

ڈپٹی کمشنر احسن رانجا حکومت کی ہدایات پر نگرانی کر رہے ہیں اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے میں پیش پیش ہیں ۔ریسکو ٹیمیں ہائی الرٹ  ہیں اور ٹوارزم پولیس، ٹریفک پولیس سمیت  تمام ادرے دن رات اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے مصروف ہیں ۔