ملتان،17 جنوری (اے پی پی ): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس کے اشتراک سے بیورو آفس میں بچوں کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس سے عشرت شفیع نے بچوں کو تحفظ اور حقوق کے حوالے سے آگاہی دی۔ آگاہی سیشن کے دوران بچوں سے غیر نصابی سرگرمیاں بھی کروائی گئیں ہیں ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے مختلف نظمیں کہانیاں اور لطیفے سنائے ۔ بچے آگاہی سیشن کے دوران غیر نصابی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر، منیجر سی پی آئی گلشن اسلم، بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی ۔