ملتان،02 جنوری(اے پی پی ):تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام کھیلی گئی انٹر کالجیٹ بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ پنجاب کالج نے جیت لی، رفاء انٹرنیشنل کالج خانیوال رنر اپ رہا جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج خانیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اب تک ہونیوالے ملتان بورڈ انٹر کالجیٹ گیمز کے پوائنٹس ٹیبل پر پنجاب کالج سر فہرست ہے اور آل چیمپئن ٹرافی جیتنے کابھی مضبوط ترین امیدوارہے۔











