ملتان, 25 جنوری (اے پی پی):ایم ڈی اے میں نئے کمرشلائزیشن ون ونڈوسیل کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے قسور عباس و ٹاؤن پلاننگ اور آئی ٹی سے متعلقہ افسران کے ہمراہ افتتاح کیا۔ا س موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمرشلائزیشن ون ونڈو سیل کو مکمل طور پر آئی ٹی بیس پر بنایاگیاہے۔ون ونڈو کمرشلائزیشن سینٹرپر آنے والے سائلین کو سہولیات دینے کیلئے جدید سٹنگ ایریا بنایا گیا ہے اور آنے والے تمام سائلین کی چائے اور کافی سے خاطر تواضع بھی کی جائے گی۔کمرشلائزیشن کے سافٹ ویئر کو مزید مؤثربنانے کیلئے DLRسے لنک کیا گیا ہے. کمرشلائزیشن کا تمام تر آن لائن ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے ایم ڈی اے کے سرور کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاؤڈ میں بھی سٹور کیا جاتا ہے۔اس سافٹ ویئر کو نادراپاکستان کے ساتھ بھی لنک کیا گیا ہے جس سے سائلین کی شناخت اور آن لائن ویریفیکشن میں مدد ملتی ہے۔ جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کی بدولت سائلین کی ملکیت اور جائیداد کے کاغذات کی ویریفیکشن موقع پر ممکن ہو گی۔نئی کمرشلائزیشن ون ونڈو سیل پر آنے والے سائلین کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد موقع پر ہی چالان جاری کر دیا جائے گا۔اس چالان کو ایم ڈی اے کی بلڈنگ میں ہی موجود نجی بینک کے کاؤنٹر پر جمع کروانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ چالان جمع ہونے کے بعد کمرشلائزیشن کی درخواست کو ای خدمت کاؤنٹر پر وصول کیا جائے گجس کے بعد سائل کی ذمہ داری ختم ہو جائے گی اور متعلقہ آفیسر ایک ماہ کے اندر پراسس مکمل کر کے لیٹر جاری کرنے کا پابند ہوگا۔ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد شہری شہری کو بغیر انتظار کئے ایم ڈی اے بائی لاز کو مدنظر رکھتے ہوئے نقشہ کے مطابق تعمیر کرنے کی اجازت ہوگی۔کمرشلائزیشن کے عمل کو آسان اور سادہ بنا دیا گیا ہے جس سے سائلین کو بلیک میلنگ سے چھٹکارہ مل جائے گا۔کرپشن کے خاتمے کیلئے کمرشلائزیشن سسٹم کو مکمل طور پر آئی ٹی بیس بنایا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کمرشلائزیشن کی مد میں ہونے والی آمدن بارے بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ایم ڈی اے کی کمرشلائزیشن کی مد میں 250ملین ٹارگٹ رکھا گیا جبکہ کمرشلائزیشن کی آمدن 820ملین ہوئی جوکہ ٹارگٹ سے کئی گنا زیادہ تھی۔جاری مالی سال 2022-2023کے سالانہ بجٹ میں کمرشلائزیشن کا ٹارگٹ 250ملین سے بڑھا کر 500ملین کر دیا گیا ہے۔