ملتان: ریجنل پولیس آفیسر نے چارج سنبھال لیا

9

ملتان 30 جنوری (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر نے چارج سنبھال لیا،دفتر پہنچنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے استقبال کیا ۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی .ریجن بھر میں عوام الناس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ۔ کیپٹن (ر) محمد  سہیل  چودھری ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے بطور ریجنل پولیس آفیسر چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ ۔ دفتر پہچنے پر پولیس کے اعلی افسران نے استقبال کیا ۔ بعد ازاں  پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ ریجن بھر میں عوام الناس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اس موقع پر ایس ایس پی/ آر آئی بی  محمد نعیم شاہد ، ڈی ایس پی/ آر آئی بی  محمد سلیم ، ڈی ایس پی لیگل افتخار احمد ، پرائیویٹ سیکرٹری/ پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم لانگ و دیگر  افسران بھی موجود تھے دریں اثنا ریجنل پولیس آفیسر  عوام الناس اور پولیس افسران و جوانوں کی سہولت کے لیے روزانہ کی بنیاد پر انکے مسائل سنیں گے ۔ عوام الناس سمیت پولیس افسران و جوان بھی اپنے کسی بھی قسم کے مسائل کے حل کے لیے روزانہ صبح 10بجے سے 3 بجیدن تک  ریجنل پولیس دفتر میں  پیش ہو سکتے ہیں ۔