ملتان، 25جنوری (اے پی پی ):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کی داخلی شاہراہوں کی واشنگ کا پلان تیار کر لیا ہے۔پہلے مرحلے میں وہاڑی روڈ اور دوسرے مرحلے میں خانیوال روڈ اور دیگر داخلی شاہراہوں کی پانی سے دھلائی کی جائے گی۔ٹھٹھرتے موسم کے باوجود سپیشل صفائی اسکواڈ رات کے اوقات میں شاہراہوں کی واشنگ کے لئے پرعزم ہے۔وہاڑی چوک سے انڈر پاس تک شاہراہ کی پانی سے واشنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ واشنگ سے قبل ڈیوائیڈرز اور فٹ پاتھ کی سکریپنگ کی گئی اور شاہراہ سے ریت، مٹی اور ویسٹ کا صفایا کردیا گیا۔ادھر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مظفر آباد مل پھاٹک کے اطراف میں گرینڈ صفائی آپریشن سرانجام دیا اور ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ اٹھالیا گیا۔ ایم اے جناح روڈ،اندرون شہر،گلگشت،قلعہ کہنہ قاسم باغ،رشید آباد اور چوک کمہارانوالہ میں بھی صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔