ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی  نے شہر کی مختلف رہائشی آبادیوں میں گرینڈ صفائی آپریشن کیا

19

ملتان 07 جنوری ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نےحسن پروانہ کالونی،صدیق آباد نمبر2 ،ولایت آباد،ممتاز آباد، نیو ملتان، شاہ رکن عالم کالونی،حسن آباد، قیصر آباد، عثمان آباد اور بسم اللہ کالونی سمیت شہر کی مختلف رہائشی آبدیوں میں گرینڈ صفائی آپریشن کیا اور ان کالونیوں میں بھرپور صفائی ستھرائی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب “ڈسٹ فری ملتان” مہم بھی زوروں پر ہے۔مہم کے تیسرے روز شمس آباد سے عید گاہ چوک تک شاہراہ کو پانی سے واش کردیا گیا ہے اور گرین بیلٹس اور سروس لین کی بھی بھر پور صفائی کردی گئی ہے۔

ایم اے جناح روڈ، نانڈلہ چوک اور دیگر شاہراہوں کی سکریپنگ بھی جاری ہے۔ادھر  ورکرز کی حاضری کی چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔