نارووال, 25 جنوری (اے پی پی):ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیشن ڈاکٹرتوقیربابرکی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری اوورسیزکمیشن/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)محمدخالد کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرظفروال ڈاکٹرمحمدارشدوٹو،ڈی ایس پی لیگل محمدزبیر،ممبرسیددیباج علی شاہ،تحصیلدار شکرگڑھ رانامحمدسرفراز،نمائندہ ڈسٹرکٹ اٹارنی،سپرٹینڈنٹ جمیل خاں،میڈیاکوآرڈی نیٹرمحمدآصف کسانہ،نمائندہ ڈسٹرکٹ آٹارنی نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں کے بارے سماعت کرتے ہوئے پانچ درخواستوں پرموقع پرفیصلہ کیاگیاجبکہ سات کیسزکے حل کے لئے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیشن ڈاکٹرتوقیربابراوراے،ڈی،سی آرمحمدخالد نے اس موقع پر کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں،ملکی معیشت کومستحکم بنانے میں وہ اپنابھرپورحصہ ڈال رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ہمارے ملک کے سفیرکی حیثیت کادرجہ رکھتے ہیں،ان کی مشکلات کافوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔