نوشہرہ ورکاں؛ٹریفک پولیس کا دربار،اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کو انعامات سے نوازا گیا

39

نوشہرہ ورکاں،21جنوری ( اے پی پی): چیف ٹریفک آفیسر محمد عثمان طارق کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے ٹریفک سٹاف کا دربار منعقد کیا گیا جس میں سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے بیشتر اہلکاروں نے شرکت کی۔

دربار میں اچھی کارکردگی کے حامل ٹریفک سٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ انعامات سے بھی نوازا گیا۔ دربار میں ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ سوال وجواب سیشن ہوا،ٹریفک سٹاف کے مسائل و ڈیوٹی بارے امور کا احاطہ کیا گیا۔

اس موقع پر سی ٹی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ دورانِ ڈیوٹی ٹریفک اہلکار پہلے سلام پھر کلام پر عمل کرتے ہوئے فرائض سر انجام دیں گے۔شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ قائم رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لئے بروز ہفتہ سے آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا جائیگا،جس میں شہریوں کو ٹریفک قوانین آگہی پفلٹس تقسیم کئے جائیں گے اور سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے چمکدار سٹکرز لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک سٹاف کی ویلفئیر کے لئے ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور شہر میں موجود ناجائز،خودساختہ  اڈوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔