نوشہرہ ورکاں،21جنوری( اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کی اب تک کی پیش رفت بارے جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر نے گوجرانوالہ اور وزیر آباد کی باؤنڈری سے ملحقہ دیہاتوں، علاقوں میں مزید موثر طریقے سے ویکسینیشن کی ہدایت کی اور کہا کہ مہم کے دوران ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
اجلاس میں ڈبلیو ایچ او، یونیسف اور محکمہ صحت کے افسران نے فیلڈ وزٹ کے دوران سامنے آنے والے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔