نوشہرہ ورکاں،13جنوری(اے پی پی ):نوشہرہ ورکاں میں 32کروڑ روپیے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نیو جوڈیشیل کمپلیکس میں وکلاء کے چمبرز کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ ورکاں سید اظہر علی جعفری مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چئیرمین الیکشن بورڈ 24-2023 ، صدر بار چوہدری نواز ملہی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری بار ظہیر یوسف سپرا و دیگر بھی موجود تھے ۔