نوشہرہ ورکاں: ماہانہ ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد           

55

نوشہرہ ورکاں، 02 جنوری(اے پی پی) ‏ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے حکم اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس نوشہرہ ورکاں  میں‎ماہانہ ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر نے کھلی کچہری میں آنے والوں کے مسائل سنے، سائلین نےدرستگی ریکارڈ، فرد اجراء،کھیوٹ بلاک، سرکاری زمینوں پر قبضے، انتقالات اجراء، ریونیو نقول، رجسٹری، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل اجراء، ریونیوولینڈ ریکارڈ عملہ کے رویےبارے درخواستیں دائر کیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سائلین کو ریونیوسروسز کی ایک چھت تلےفراہمی ‎بورڈ آف ریونیو پنجاب کااحسن اقدام ہے اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر کا کہنا ہے کہ ریونیو سروسزکی فراہمی میں شفافیت اورآسانی لاکرعوام کوریلیف فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر کی جانب سے لگائی گئی ماہانہ ریونیو کچہری میں تحصیلدار سیعد چوہدری ۔قانگو ۔ حلقہ پٹواریاں اور  اور دیگر عملہ نے  شرکت کی۔