نکاح کو آسان بنائیں اور شادی کی تقریب کو سنت کے مطابق کریں؛ ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری

28

سکھر،07جنوری(اے پی پی):پاکستان کی عظیم علمی و روحانی شخصیت ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری نے جامع مکرانی مسجد میں نکاحِ کی ایک تقریب سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ نکاح کو آسان بنائیں،شادی کی تقریب کو سنت کے مطابق کریں، بے تحاشہ فرمائشی جہیز ایک ناسور ہے جو مہذب معاشرے کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  وطن عزیز پاکستان میں غریب اور متوسط طبقے کی بچیاں جہیز اور نت نئی رسومات کی وجہ سے اپنے گھروں میں بیٹھی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے، بڑی خوشی کی بات ہے کہ دنیا کی عظیم علمی و روحانی شخصیت فخر انسانیت محبوب سجن اصلاح معاشرہ کے حوالے سے فقراءکی بہترین انداز میں تربیت فرما رہے ہیں۔