نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس ملتان خانیوال سیکٹر میں جوانوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریسکیو 1122کیساتھ مشقیں جاری

7

ملتان،11جنوری(اے پی پی): انسپکٹر جنرل خالدمحمودکی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کی ہدایت پر افسران اور جوانوں کی تربیت کیلئے ریسکیو 1122 کیساتھ ورکشاپس کا انعقاد موٹروے ایم فور بیٹ نمبر 21 میں کیاگیاہے۔ مشقوں کا مقصد قومی شاہراؤں پر افسران اور جوانوں کی شدید موسم اور کسی بھی ہنگامی حالت میں استعداد کار بڑھاکر صورتحال پر قابو پانا ہے۔ ڈی ایس پی قمرشہزاد بھٹی کی زیرنگرانی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ دھند کی مہم  کے بارے میں  بریفنگ بھی دی جا رہی ہےتا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کیمطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ان اقدامات کا مقصد شہریوں کے لیے قومی شاہراؤں کو محفوظ اور آرام دہ بناکر مسافروں کو جانی اور مالی نقصان سے بچانا ہے۔