وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

8

لاہور ،13 جنوری (اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ارکان پنجاب اسمبلی  نے  جمعہ کو یہاں   ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر گفتگو  کرتے  ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کے ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے سفر میں شریک کیا ہے، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی کام شروع کئے ہیں۔

  ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، زینب عمیر، سیدہ زہرہ نقوی، شمیم آفتاب، بلا ل اصغروڑائچ، عرفان اللہ خان نیازی، عبدالرحمان خان، عامر نواز چانڈیو، ندیم قریشی، امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود، جاویدکوثر، خدیجہ عمر، رانا شہباز، غلام علی اصغر خان اور دیگر شامل تھے۔