وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے فرخ حبیب کی ملاقات

13

لاہور۔11جنوری  (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے وزیراعلی آفس میں تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ملاقات کی۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فیصل آباد کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عبادت ہے اور ہم عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ترقی کے سفر میں بلاتخصیص ہر شہر کو شامل کیا ہے۔کوئی علاقہ، قصبہ، شہر ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔اس موقع پر فرخ حبیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔