جنیوا،9جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سیلاب متاثر علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے’’ کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان‘‘ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔
کانفرنس کے مختلف سیشن ہوں گے، پارٹنرز کی طرف سے امداد کے اعلانات ہوں گے کانفرنس “موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والا پاکستان” کے عنوان سے ہو رہی ہے ۔ کانفرنس کا آغاز سیلاب سے بحالی کے لئے پاکستان کو وسائل کی فراہمی کی نشست سے ہوگا ۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہی، نقصانات، امداد اور بحالی سے متعلق خصوصی وڈیو بھی کانفرنس میں دکھائی جائے گی ۔