وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی الوداعی ملاقات

5

اسلام آباد۔12جنوری  (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 90 لاکھ پائونڈ کی اضافی مدد کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔