سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ  کے پاکستان کے ساتھ تیل کی مالی اعانت کے نئے معاہدے پر دستخط

5

اسلام آباد۔12جنوری  (اے پی پی):سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ  کے پاکستان کے ساتھ تیل کی مالی اعانت کے نئے معاہدے پر دستخط  کر دئیے گئے۔جمعرات کو سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی ) کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد اور پاکستان میں سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے اس معاہدے پر دستخط کئے ۔اسلام آباد میں سعودی اور پاکستانی حکام کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدے پاکستان کے لئے ایک  بلین امریکی ڈالر مالیت کے ہیں ۔  اس معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت، شعبے کی ترقی، اور اقتصادی چیلنجوں کی نیویگیشن میں مدد کرنا ہے۔ آج طے پانے والا یہ سٹرٹیجک معاہدہ پائیدار معیشت کی تعمیر کے لئے حکومت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے۔2019 اور 2021 میں، ایس ایف ڈی  نے 4.44 بلین امریکی ڈالر کے تیل کے مشتقات کی مالی اعانت کے معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔فنڈ کے قیام کے بعد سے ایس ایف ڈی  نے پاکستان کے مختلف ترقیاتی شعبوں میں 40 سے زائد منصوبوں اور پروگراموں کی حمایت کی ہے۔