پشاور،11 جنوری(اے پی پی ): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک بی آر ٹی ایکسپریس کے فیڈر روٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور پورے خیبر پختونخوا کے عوام کیلیے موجودہ صوبائی حکومت کا اہم منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور پر روزانہ سفر کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی کو بہترین سفری سہولیات کی وجہ سے عالمی ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور میں پانچ نئے فیڈر روٹس کے ساتھ 62 نئی بسیں شامل کی جا رہی ہیں۔