پشین،30 جنوری ( اے پی پی): ڈی ایچ او ڈاکٹر سلطان موسی خیل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبداللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پشین میں بے نظیر نشونما پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ منیجر نقیب اللہ خان نے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین کو فوڈ اور کیش رقم بھی مستحقین کو دی جارہی ہے ضلع پشین کے تحصیل برشور تحصیل حرمزئی تحصیل سرانان اردو تحصیل پشین کے ہزاروں مستحقین کو متعلقہ سینٹرز سے لاغر بچوں اور بچیوں کو خوراک اور کیش منتقلی فراہم کی جارہی ہے ڈی ایچ او سلطان محمد موسی خیل نے ورلڈ فوڈ پروگرام اور بے نظیر نشونما پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحقین کو فوڈ اور کیش منتقلی خوش آئند ہے مستحقین کی مدد اور امداد ہم سب کی مشترک زمہ داری ہے غربت کے خاتمے کے لیے مذکورہ بے نظیر نشونما پروگرام کے دور درس نتائج برآمد ہونگے ڈی ایچ او سلطان محمد موسی خیل نے ورلڈ فوڈ پروگرام اور بے نظیر نشونما پروگرام کے رجسٹریشن اور خوراکی مواد کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔