پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قومی برانڈ کے نام سےجعلی مضر صحت مصالہ جات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

12

بورےوالا، 21 جنوری(اے پی پی): بورےوالا کی نواحی رہائشی آبادی مجاہد کالونی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا تو وہاں مشہور قومی برانڈ کے مصالحہ جات کے جعلی پیکنگ میٹریل میں مضر صحت مصالحہ جات کی پیکنگ جاری تھی ٹیم نے موقع پر ہی برآمد ہونے والے مصالحہ جات کا تجزیہ کیا تو ابتدائی رپورٹ میں وہ انسانی صحت کے لئے مضر ثابت ہوا جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری میں موجود بھاری مقدار میں قومی برانڈ کے نام سے پیک کئے گئے ڈبے، بغیر پیکنگ کے موجود میٹریل اور آمیزش کئے جانیوالے کیمیکلز بھی برآمد کرکے قبضہ میں لینے کے بعد پیکنگ مشینیں بھی قبضہ میں لے لیں فیکٹری کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پکڑے جانے والے تمام مصالحہ جات کے نمونے مزید تجزیاتی رپورٹ کے لئے لیبارٹری روانہ کردیئے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس فیکٹری سے پنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی یہ جعلی اور مضر صحت مصالحہ جات سپلائی کئے جاتے تھے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا جعلساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے