پشاور، 31جنوری[اے پی پی]: پولیس لائنز دھماکے کی منہدم مسجد میں ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن اور ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے-
ترجمان ریسیکیو1122 بلال فیضی کے مطابق ریسکیو1122 کو 1 بجے کر 18منٹ پر کال موصول ہوئی اور 4 منٹ میں ایمبولینسز موقع پر پہنچیں جہاں ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران 146 افراد کا ہسپتال منتقل کیا اور کہا کہ ریسکیو1122 کی 37 آپریشنل گاڑیوں اور 168 اہلکاروں نے حصہ لیکر 94 زخمی اور 54 شہداء کو ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ شہداء کے جسد خاکی پشاور، نوشہرہ، خیبر، صوابی، بنوں اور ڈی آئی خان بھی منتقل کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو1122 پشاور سمیت نوشہرہ اور خیبر کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا