پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لئیے ایک ہزار سے زائد شمارکندگان اور سپروائزرز کی ٹریننگ کروائی گئی

19

پاکپتن،21جنوری ( اےپی پی): ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لئیے ایک ہزار سے زائد شمارکندگان اور سپروائزرز کی نادرہ اور محکمہ شماریات کے اشتراک سے ٹریننگ  کروائی گئی۔ٹریننگ سیشن کے دوران شمار کننندگان عملہ اور سپروائزرز کو ٹیب کے استعمال سمیت دیگر مسائل اور ڈیٹا کے اندراج کے متعلق تربیت دی گئی۔ٹریننگ کے اختتام پر گورنمٹ ایم سی ہائی سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری ملکی تاریخ کی پہلی مردم شماری ہے جس میں تمام افراد کا ڈیٹا آن لائن ٹیب کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا اور فوری اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔تقریب میں ٹریننرز اور شمارکنندگان سمیت سپروائزرز نے بھی شرکت کی۔