چترال،11جنوری(اے پی پی):پاک افغان سرحد پر واقع ارندو ماضی میں تجارت کا بہت بڑا مرکز ہوا کرتا تھا مگر افغانستان کی سرحد بند ہونے کی وجہ سے یہاں کی تجارت پر نہایت برا اثر پڑا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سرحد کھول کر یہاں ڈرائی پورٹ بنایا جائے تو اس تجارتی مرکز کی وجہ سے پورے ملک کی معیشت پر اچھے اثرات پڑ سکتے ہیں اور اس پسماندہ علاقے سے بھی غربت کا حاتمہ ہوسکتا ہے۔