چترال ؛ بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ

37

چترال،08 جنوری (اے پی پی ):چترال کے  لوئیر اور اپر دونوں اضلاع میں گزشتہ رات سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو اس موسم کی  پہلا بارش اور پہلی برف باری ہے۔ برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، لوگوں  گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں مگر اس کے باوجود علاقے کے لوگ اس بارش اور برف باری پر نہایت خوش ہیں کیونکہ بارانی علاقوں میں لوگوں نے گندم کی  فصل بوئی  ہے جہاں نہری پانی نہیں پہنچتا وہاں بارش اور برف باری کے پانی سے زمین سیراب ہوتی ہے۔ برف باری دیکھنے کیلئے سیاحوں نے بھی چترال کا رخ  کر لیا ہے ۔