بورے والا،14 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ضلع وہاڑی میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا،ڈپٹی کمشنر نے 5سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر حسین ورک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم 16جنوری سے 20جنوری2023تک جاری رہے گی اس مہم میں 6لاکھ 22ہزار615بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 2374ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ضلع بھر میں92یوسی ایم اوز،402ایریا انچارجز،2176موبائل ٹیمیں،109فکسڈ ٹیمیں اور 89ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں شامل یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر، داخلی و خارجی راستوں،بس اسٹینڈ اور دیگر عوامی مقامات پر پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں گی ۔
انسداد پولیو ٹیمیں طریقہ کار کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی انسداد پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کے بعد فنگر اور ڈور مارکنگ لازمی کریں گی اس مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائیں گے۔