کھیل صحت مند رہنے کیلئے ایک ضروری جز ہے،گورنر حاجی غلام علی

14

پشاور،27 جنوری(اے پی پی ): گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند رہنے کیلئے ایک ضروری جز ہے،صحافیوں کیلئے اس طرح صحت مندانہ سرگرمیاں بہت ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پشاور پریس کلب آمد کے موقع پر زلمی میڈیا کرکٹ لیگ کے کٹس صحافیوں میں تقسیم کرتے ہوئے کیا۔گورنر غلام علی نے  کہا کہ پہلے سکولوں میں ایک پیریڈ سپورٹس کیلئے لازمی ہوتا تھا جبکہ اب سکولوں میں سپورٹس کی سرگرمیاں ختم ہونے کو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت محدود جگہ پر آجکل سکول بن رہے ہیں، پشاور میں کئی سکول بہت نزدیک فاصلے پر بنے ہیں جبکہ سکولوں کے قیام کے وقت دوسرے سکول سے فاصلے کا خیال رکھنا چاہئے۔

گورنر غلام علی نے  کہا کہ سکولوں میں سپورٹس کی سرگرمیاں لازمی ہونی چاہئے۔