کیمروں کے مربوط نظام سے کرائم فائٹنگ میں مدد ملے گی، آر پی او معین مسعود

21

ملتان،27 جنوری(اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر ملتان معین مسعود نے کہا کہ   کیمروں کے مربوط نظام سے کرائم فائٹنگ میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

ڈی پی او محمد کاشف اسلم نے آر پی او معین مسعود کو کنٹرول روم کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کائیوان عباسی ،پرائیویٹ سیکرٹری یوسف بھٹی   بھی موجود تھے۔

آر پی او ملتان معین مسعود نے کہا کہ ڈی پی او محمد کاشف اسلم نے شہریوں کے تحفظ کے لئے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔ڈی پی او اور اسکی پوری ٹیم قابل ستائش ہے۔  کیمروں کی مدد سے شہر کو پرامن بنانے میں مدد ملے گی اور اس کے علاوہ سکیورٹی کے علاوہ کوئی بھی حادثہ یا غیر قانونی فعل ہونے کی صورت میں کیمرہ کے ذریعے اسے ٹریس کرنا ممکن ہو گا اور اس حادثہ کی ویڈیو بھی ریکارڈ کا حصہ ہو گی۔ کیمروں کی مدد سے  کرائم کو ڈیٹیکٹ کرنے سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی  بھی واقع ہو گی۔اس سے قبل جاوید اسلام پولیس لائن میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او معین مسعود کو سلامی دی۔ آر پی او معین مسعود نے ڈی پی او کاشف اسلم  کے ہمراہ پولیس لائن میں نئی تعمیر ہونے والی فائرنگ رینج کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود الحق بھٹی ، ڈاکٹر نوید اور رضوان بھٹی بھی ہمراہ تھے۔

آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ نشانہ بازی کی مشق سے پولیس فورس کا مورال بلند ہو گا اور فائرنگ رینج کا قیام قابل ستائش ہے اور کہا  فائرنگ رینج سے پولیس افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔