گلگت؛خلتی ونٹر سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر، آئس ہاکی یاسین جانباز نے جیت لی

25

غذر ، 11 جنوری (اے پی پی ): ضلع غذر کے سرد گاؤں خلتی میں جاری تین روزہ خلتی ونٹر سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ فیسٹول کا فائنل آئس ہاکی میچ غذر فلائر اور یاسین جانباز کے درمیان کھیلا گیا، یاسین جانباز نے صفر کے مقابلے میں ایک گول کرکے ٹورنامنٹ جیت لیا۔فائنل کھیل کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ایڈوکیٹ نذیر احمد تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب ڈپٹی سپیکر نذیر احمد نے کہا کہ سرمائی کھیلوں سے ونٹر ٹورزم کو فروغ ملے گا، اس لیے حکومت ونٹر سپورٹس کے فروغ کے مزید اقدامات کرہی ہے اور اس سال بلتستان ڈویژن کے گلگت ریجن اور استور میں سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

خلتی ونٹر سپورٹس فیسٹول کے فائنل میچ دیکھنے کےلئے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔