غذر ،08 جنوری (اے پی پی ):گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گاہکوچ شہر اور گردنواح میں دوبارہ شدید برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
یاسین کے گاؤں بروکوت میں پہاڑی تودہ گرنے سے رہائشی مکان تباہ ہوا ہے جبکہ مکان میں 60 سالہ شخص داور شاہ بھی ملبے تلے دب کر جانبحق ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق جانبحق شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔دوسری جانب برفباری کے باعث علاقوں کے لیے ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل ہے ۔