گلیات؛ برفباری میں  پھنسی گاڑیاں اور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

11

ایبٹ آباد،12 جنوری(اے پی پی): ریسکیو 1122 گلیات کے اہلکار برف باری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کی خدمت میں مصروف  ہیں

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر  گزشتہ رات سے گلیات کی تمام شاہراہوں پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض دینے میں مصروف ہیں، پھسلن کے باعث گاڑیاں برف میں پھنس گئی تھی،پھنسی گاڑیاں اور ان میں سوار فیملیز کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا،ریسکیو آپریشن کی نگرانی متعلقہ ایمرجنسی  آفیسرز کر رہے ہیں۔